Thursday, November 8, 2018

جلد کی خرابی کی صورت میں میک اپ کا استعمال

جلد کی خرابی کی صورت میں میک اپ کا استعمال

میک اپ شخصیت کو نکھارنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے، میک اپ معمولی چہروں کو بھی حسین اور خوبصورت بنا دیتا ہے اور دیکھنے والے اسے دیکھتے رہ جاتے ہیں، اس کی بہترین مثال وہ بیوٹی پارلرز ہیں جو خواتین کو خوبصورت 
بنانے کا فریضہ دن رات انجام دے رہے ہیں۔


میک اپ جتنی نفاست اور احتیاط سے کیا جاتا ہے اتنا ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے لیکن اگر اس میں ذرا سی بھی بے احتیاطی ہوجائے تو سارا حُسن ماند پڑجاتا ہے اور دیکھنے والوں کی چھبتی ہوئی نگاہیں اس شخصیت کو اندر سے بکھیر کے رکھ دیتی ہیں۔

اچھے میک اپ کے لیے اچھی ، مہنگی اور معیاری میک اپ کی پروڈکٹ تو اپنی جگہ اہم ہیں ہی اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے کہ جس جلد پر میک اپ کیا جا رہا ہے وہ کس حد تک توانا اور تروتازہ ہے۔
جلد جتنی زیادہ اچھی ہوگی میک اپ بھی اتنا ہی خوبصورت دکھائی دے گا لیکن اگر جلد خراب ہوگی تو قیمتی سے قیمتی میک اپ پروڈکٹ بھی اس پر بے اثر ثابت ہوگی۔

میک اپ کرتے وقت سب سے پہلے جلد کو دیکھنا چاہیے ، ایسی خواتین جن کی جلد کھردری، روکھی یا خراب ہے انھیں چاہیے کہ وہ بہت زیادہ میک کرنے سے گریز کریں اور کم اور ہلکا میک ا پ کر کے اپنے حسن کو دو آتشہ بنائیں۔

خراب جلد پر میک اپ اور احتیاط
سب سے پہلے جلد کی خرابی کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے۔

خراب اور متاثرہ جلد پر ڈارک میک اپ شخصیت کو تنقید کا نشانہ بنا دیتا ہے۔
جلد اگر کسی میک پروڈکٹ کی وجہ سے خراب ہوئی ہے تو فوری طور پر کسی جلد کے ماہر سے رجوع کیا جائے۔

خراب جلد پر قیمتی میک اپ پروڈکٹ استعمال کرنے کی بجائے وہ استعمال کریں جو آپ کی جلد کے لیے بہتر ہو۔


جلد کس موسم میں زیادہ خراب ہوتی اس با ت کا علم بھی بہت ضروری ہے۔
خراب جلد پر میک اپ کے دوران دانے یا دھبے پڑجانے کی صورت میں اس کو نظر انداز ہر گز نہ کریں۔

میک اپ ہمیشہ جلد اور موسم کی مناسبت سے کریں۔
خراب جلد کو بہتر بنانے کے لیے گھریلو نسخوں سے احتیاط برتیں۔
ہلکا اور کم میک اپ بہت حد تک خراب جلد کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
خراب جلد پر غیر معیاری میک اپ پروڈکٹ انفیکشن کا سبب بھی بن سکتی ہے۔




No comments:

Post a Comment